Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے

ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور صدر آزاد کشمیر کو بھجوا دیا ہے۔
شائع 14 اپريل 2022 08:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مظفر آباد: آزادٓ کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور صدر آزاد کشمیر کو بھجوا دیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پہلے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نیازی سے گزشتہ روز بنی گالا میں ملاقات کرکے اپنے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔

سردار عبدالقیوم نیازی نے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس سمیت اپنی کابینہ کے چار وزرا اور ایک مشیر پر کرپشن کاالزام لگا کر برطرف کیا اور پھر خود وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے طلب گئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے کل صبح ساڑھے 10 بجے ہونے والے اجلاس میں اب نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

Prime Minister

AJK

Vote of No Confidence