Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر 160 تک آسکتا ہے، لیکن اس کے لیے بہت محنت کرنی ہے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اصل صورتحال بہت ہی پریشان کن ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا، ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
شائع 13 اپريل 2022 10:04pm
اسحاق ڈار۔  فوٹو — بی بی سی
اسحاق ڈار۔ فوٹو — بی بی سی

لندن: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ امریکی ڈالر 160 روپے پاکستانی پر آسکتا ہے لیکن اس کے لیے بہت محنت کرنی ہوگی۔

آج نیوز کے پروگرام 'فیصلہ آپ کا' میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا اس وقت بدترین معاشی بحران ہے، آپ نے پالیسی ٹھیک کرنی ہے، ریفارمز کرنے ہیں اور ڈالر 160 پر آسکتا ہے لیکن اس کے لیے بہت محنت کرنی ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اصل صورتحال بہت ہی پریشان کن ہے، حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا، ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا اور اس حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مہنگائی ہوئی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاسپورٹ کو رینیو نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، گزشتہ حکومت فاشزم کی بدترین مثال تھی، رعونت سے حکومت کرنے والوں نے مسائل پیدا کیے اور حکومت عوام کے ساتھ کوئی کمٹمنٹ پوری نہیں کرسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز کو ووٹنگ رائٹس دینے کے نتیجے میں اپنا کوئی نمائندہ نہیں آئے گا، ہمیں انہیں 7 سیٹ دینے کا ارادہ ہے، ہم ان کا اپنا الیکٹورل کالج بنادیں گے، یہ اپنی نشستیں خود چنیں تاکہ پھر اس ووٹ کا غلط استعمال نہیں ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کی محنت سے آج ہم یہاں کھڑے ہیں، عدم اعتماد کا کسی سازش سے کوئی تعلق نہیں اور اگر یہ سازش تھی تو تحریک جمع کراتے ہی بتاتے، انہوں نے کیوں ڈیڑھ دو ہفتے نکال دیئے تھے۔

Faisla Aap Ka With Asma

Ishaq Dar

AAJ NEWS