Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی وزیراعظم کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بورس جانسن نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور انہوں نے عزم کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے معاملات میں مل کر کام کریں گے۔
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2022 10:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ کی ایک پوسٹ میں بورس جانسن نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور انہوں نے عزم کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے معاملات میں مل کر بھی کام کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے پر فائض ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

Shehbaz Sharif

Boris Johnson

Prime Minister