Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی بحث پر ایک شخص نے اپنے دوست کو قتل کردیا

ملزم عتیق گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے قتل کرنے کی وجہ بتائی کہ دوست نے میرے لیڈر کے بارے میں غلط بات کی تھی۔
شائع 13 اپريل 2022 05:27pm
فوٹو — این ڈی ٹیلی ویژن
فوٹو — این ڈی ٹیلی ویژن

ہری پور: پاکستان میں سیاسی صورتحال پر بحث و تکرار کے دوران ملزم نے اپنے نوجوان دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں سیاسی بحث و تکرار کے دوران ایک نوجوان قتل کردیا، سیاسی بحث پر ملزم عتیق نے دوست کو سر پر راڈ مار کر قتل کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عتیق کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے بیان دیا کہ دوست نے میرے لیڈر کے بارے میں غلط بات کی تھی اس لیے اسے قتل کیا۔

politics

Friends