Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

متحدہ عرب امارات صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2022 02:45pm
فوٹو وام نیوز
فوٹو وام نیوز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا میاں محمد شہباز شریف کو ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

سرکاری میڈیا وام کے مطابق متحدہ عرب امارات صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اس کے ساتھ ہی امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم کو بھی اسی طرح کے پیغامات بھیجے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عدم اعتماد کے ذریعے برطرفی کے بعد اسلامی جمہوریت پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

UAE