Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کیا ہیں؟

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 تعطیلات ختم کردی ہیں جس کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے ہفتے میں صرف اتوار کے روز کی تعطیل ہوگی۔
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2022 12:00pm
فوٹو — پاکستان ٹو ڈے
فوٹو — پاکستان ٹو ڈے

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈیوژن نے سرکاری دفاتر میں نئے اوقات کار کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ملک بھر میں تمام سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے 3 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کام کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 تعطیلات ختم کردی ہیں جس کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے ہفتے میں صرف اتوار کے روز کی تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں نئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دفتری اوقات صبح 8 بجے سے شروع کر دیے گئے ہیں۔

شیڈول

Prime Minister