Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سوشل میڈیا پر مہم: ایف آئی اے نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا

حساس اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کے خلاف ایف...
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2022 06:12pm
فوٹو — ٹیک جوس
فوٹو — ٹیک جوس

حساس اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آ گیا، لاہور سے 3 جبکہ گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اہم شخصیات کے خلاف پراپیگنڈا مہم چلانے والوں کی فہرست ایف آئی اے کو فراہم کر دی ہے۔

جس کے بعد ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سائبر کرائم ونگ نے مشترکہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایف آئی اے نے ابتک لاہور سے تین، جبکہ گجرات اور فیصل آباد سے آٹھ ٹرولرز کو گرفتار کیا ہے، ایف آئی اے کو پچاس ایسے افراد کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے جو سینکٹروں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ان جعلی اکاؤنٹس سے حساس اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی ہے، بعض اکاؤنٹس بیرون ممالک سے بھی آپریٹ کئے جا رہے ہیں۔

FIA

lahore

Faisalabad

Gujrat