Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی تبدیلیوں سے اسلام آباد اور بیجنگ کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں...
شائع 12 اپريل 2022 01:49pm

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں سے اسلام آباد اور بیجنگ کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی کو برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں تمام دھڑے متحد رہیں گے اور مشترکہ طور پر اپنے مجموعی قومی استحکام اور ترقی کی حفاظت کریں گے۔

ایک روز قبل، وزیر اعظم منتخب ہونے کے فوراً بعد اپنی افتتاحی تقریر میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ چین پاکستان کا بڑا پارٹنر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

شہباز شریف نے اس بات کا بھی اعادہ کیا تھا کہ سی پیک منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

china

CPEC

پاکستان