Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں

وفاقی حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پی سی بی چیئرمین کو تبدیل کرنے کی بھی خبریں گردش کرنا شروع ہو گئیں۔
شائع 12 اپريل 2022 10:31am

لاہور: پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کے بعد پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں، رمیز راجہ نے اپنے مستعفی ہونے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

وفاقی حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پی سی بی چیئرمین کو تبدیل کرنے کی بھی خبریں گردش کرنا شروع ہو گئیں۔

چیئرمین رمیز راجہ کے مستعفی ہونے کی خبریں عروج پر پہنچ گئیں جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس کے بعد کر سکتے ہیں جبکہ وطن واپس پہنچ کر انہوں نے اپنے دفتر میں فرائض بھی انجام دئیے۔

آج نیوز کے سوال پر رمیز راجہ نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں، ماضی میں نواز حکومت کی تبدیلی کے بعد عمران خان کے دورحکومت میں نجم سیٹھی نے کام جاری رکھا اور بعد میں وزیراعظم نے احسان مانی کو نیا چیئرمین نامزد کر دیا تھا تاہم نئے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں رمیض راجہ کے مستقبل کا فیصلہ اگلے چند روز میں ہو جائے گا۔

دوسری جانب نون لیگ کے قریبی سمجھے جانے والے نجم سیٹھی دوبارہ چیئرمین پی سی بی بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

lahore

resignation

PCB chairman

PTI govt

ramiz raja