بھارتی وزیراعظم اور ترک صدر کی نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد
دہلی/ انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا گیا جس دوران اردوان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر اردوان کا وزیراعظم سے مخاطب ہوکر کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی جس پر شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا بااعتماد بھائی جیسا رشتہ ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد قبول ہو، بھارت خطے میں امن و اسحتکام اور دہشتگردی سے پاک خطے کا خواہشمند ہے کیونکہ امن ہوگا تو ہم ترقی اور عوام کی خوشحالی پرتوجہ دیں گے۔
واضح رہے کہ نو منتخب وزیراعظم محمد شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.