Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پی ٹی آئی کا 17 اپریل کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان17 اپریل کو کراچی آرہے ہیں، پی ٹی آئی جلسہ مزارِ قائد کے باغِ جناح میں ہوگا جہاں سابق وزیراعظم تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔
شائع 11 اپريل 2022 07:25pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل
فوٹو — تحریک انصاف
فوٹو — تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 اپریل کو کراچی میں جلسے عام کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور علی زیدی نے کہا کہ کراچی والوں تیار ہوجاؤ، خان آرہا ہے، انشاءاللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان17 اپریل کو کراچی آرہے ہیں، پی ٹی آئی جلسہ مزارِ قائد کے باغِ جناح میں ہوگا جہاں سابق وزیراعظم تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔

karachi

Jalsa