Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سامراجی سنڈیوں نے منتخب وزیراعظم کے خلاف کامیابی حاصل کی: شیخ رشید

ر اتوار افطاری سے سحری تک قوم سڑکوں پر ہو گی، اب فیصلہ سڑکوں پر ہی ہو گا، ایک حل ہے الیکشن کروائے جائیں، سوشل میڈیا پر کیا ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔
شائع 11 اپريل 2022 06:21pm
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید۔  فوٹو — فائل
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سامراجی سنڈیوں نے منتخب وزیراعظم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر اتوار افطاری سے سحری تک قوم سڑکوں پر ہو گی، اب فیصلہ سڑکوں پر ہی ہو گا، ایک حل ہے الیکشن کروائے جائیں، سوشل میڈیا پر کیا ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں طوفان کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹبلیشمنٹ کو کہتا ہوں رات یہ دفترسے فائلز اٹھا کر لے گئے ہیں، میرے پاس اطلاعات تھیں لندن میں کیا سازش ہو رہی تھی، ان چوروں کی واپسی پر میں آگے سے بھی زیادہ سیاسی جنگ لڑوں گا۔

شیخ رشیدع نے کہا کہ دو چینلزکے حوالے سے کہا گیا ان کا بائیکاٹ کیا جائے، قوم سے تین دن کی چھٹی مانگی ہے عمرے پر جا رہا ہوں واپس آکر پشاور خود جاؤں گا، صوبائی اسمبلیوں میں استعفی دینے ہیں یا نہیں اس کی معلومات نہیں۔

socialmedia

Sheikh Rasheed Media Talk