Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو ...
شائع 11 اپريل 2022 12:29pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے، جہانگیر ترین کے ذاتی معالجین نے انہیں سفر کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کروا لی ہے، گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پراستقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لاہور پہنچے کے بعد علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کے بعد جہانگیر ترین آئندہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔

جہانگیر ترین کی مسلم لیگ نواز کے رہنما شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

london

lahore

Jehangir Tareen