Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں یوم دستور منایا جا رہا ہے

یوم دستور کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کا مسودہ تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شائع 10 اپريل 2022 12:39pm
قومی اسمبلی نے پاکستان کا آئین  10اپریل 1973ء کو منظور کیا تھاـــــ فائل فوٹو آف سینیٹ
قومی اسمبلی نے پاکستان کا آئین 10اپریل 1973ء کو منظور کیا تھاـــــ فائل فوٹو آف سینیٹ

ملک بھر میں یوم دستور اس تجدید عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ آئین کی بالادستی برقرار رکھی جائے گی۔

آج نیوز کے مطابق اس دن کو یوم تشکر کے طور پر منانے کی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ آئین کا مسودہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے پاس کیا گیا۔

دریں اثنا قومی اسمبلی نے پاکستان کا آئین 10اپریل 1973ء کو منظور کیا تھا اور 12 اپریل 1973ء کو صدر نے توثیق کی تھی۔

تاہم سینیٹ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے طور پر وجود میں آیا، جس میں تمام صوبوں کو یکساں نمائندگی دی گئی۔

یوم دستور کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کا مسودہ تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ یوم دستور ایک اہم دن ہے اور گزشتہ چند برسوں سے باقاعدہ طور پر منایا جا رہا ہے، تمام معاملات پر ایوان بالا صوبوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔

پاکستان

National Assembly

senate

Constitution of Pakistan