Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کا اعلان

شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا، شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا، گورنر خیبرپختونخوا
شائع 10 اپريل 2022 10:17am

پشاور: عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا، شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دوں گا۔

شاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے عہدے کلئے کاغذات نامزدگی طلب کرلئے گئے۔

ذرائِع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے قائد ایوان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے وزیراعظم کا انتخاب کل (پیر)کو ہوگا۔

imran khan

peshawar

Shah Farman

no confidence motion