Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان سابق وزیراعظم قرار

ایوان میں 5 منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں، دروازے بند کردیے گئے جس کے بعد ایوان میں قرآن کریم کی تلاوت کے بعد اجلاس شروع ہوا جہاں اب ووٹنگ کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2022 01:29am
عمران خان۔  فوٹو — فائل
عمران خان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے فارغ ہونے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

اسد قیصر کے مستعفیٰ ہونے کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست پر (ن) لیگ کے رہنما ایاز صادق بطور قائم مقام اسپیکر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اس سے قبل تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسد قیصر بطور اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہوئے۔

اس دوران ایوان میں حکومت کے ارکانِ اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ہیں جس کے باعث حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوچکی تھی۔

اسپیکر کے حکم سے ایوان میں 5 منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں اور دروازے بند کردیے گئے جس کے بعد ا قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ اجلاس کا شروع ہوا، عدم اعتماد کی قرارداد نوید قمر نے پیش کی جس کے بعد رائے شماری کا آغاز ہوا۔ ووٹنگ کے دوران 174 اراکینِ قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس کے تحت عمران خان سابق وزیراعظم قرار پا گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے عدم اعتماد کے دوران اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔

National Assembly

Vote of No Confidence