Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے

اسد قیصر کے اعلان کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست پر (ن) لیگ کے رہنما ایاز صادق بطور قائم مقام اسپیکر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2022 12:50am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم شاہ سوری مستعفی ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اس بات کا اعلان اسد قیصر نے ایوان میں اراکینِ پارلیمنٹ کے سامنے کیا ہے۔

اسد قیصر کے اعلان کے فوری بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست پر (ن) لیگ کے رہنما ایاز صادق بطور قائم مقام اسپیکر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا انتخاب بھی آج متوقع ہے، دونوں نشستوں کے کاغذات آج جمع ہوں گے، ایوان میں پہلے اسپیکر کا انتخاب ہوگا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

National Assembly