Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج کی قیادت میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ اس قسم کی افواہیں ایک منصوبے کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، حکومت ان افواہوں کی مذمت کرتی ہے اور ان کی مکمل تردید کرتی ہے۔
شائع 09 اپريل 2022 11:32pm
فواد چوہدری۔  فوٹو — فائل
فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ افواجِ پاکستان کی قیادت میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو آرمی چیف اور پاکستان کی افواج کی ادارہ جاتی تنظیم کا مکمل ادراک ہے، ایسی افواہیں کہ فوج کی قیادت میں تبدیلی کا سوچا بھی جا رہا ہے انتہائی لغو اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی افواہیں ایک منصوبے کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، حکومت ان افواہوں کی مذمت کرتی ہے اور ان کی مکمل تردید کرتی ہے۔

pakistan army

ٹویٹر