وزیراعظم و دیگر وفاقی وزراء نے اسد قیصر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم دیا: ذرائع
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی دبائو پر اسپیکر ڈگمگا گئے، عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کا حکم دیا جبکہ اسد عمر سمیت دیگر حکومتی وزراء کی جانب سے بھی اسپیکر کو ووٹنگ کرانے سے روکا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملہ پر مشاورت کی گئی، سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے اسپیکر کو تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ووٹنگ کرا وانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ورنہ آئین کا آرٹیکل 6 ہم پر بھی لگے گا۔
قبلِ ازیں اسپیکر نے افطار کے بعد ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کو بھی تیار رہنے کی ہدایات کی تھی۔
Comments are closed on this story.