Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسپیکر چاہ رہا ہے کہ ووٹنگ نہ ہو: شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر چاہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہو، آئین کہتا ہے کہ ووٹنگ ہو، اگر ووٹنگ نہیں ہوگی تو توہین ہوگی اور اور اس کے بعد پھر ووٹنگ ہوگی۔
شائع 09 اپريل 2022 09:33pm
فوٹو — ٹائمز اَف اسلام آباد
فوٹو — ٹائمز اَف اسلام آباد

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ اسپیکر چاہ رہے ہیں کہ ووٹنگ نہ ہو۔

ایک بیان میں قومی اسمبلی میں جاری اجلاس کے متعلق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر چاہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہو، آئین کہتا ہے کہ ووٹنگ ہو، اگر ووٹنگ نہیں ہوگی تو توہین ہوگی اور اور اس کے بعد پھر ووٹنگ ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرپٹ آدمی ہے کرپشن سے بھاگنا چاہ رہا ہے، یہ چاہ رہا ہے سب کچھ لپیٹا جائے۔ صحافی نے شاہد خاقان سے سوال کیا کہ کابینہ کے اجلاس سے کیا توقع کر رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاگل آدمی سے کیا توقع کرسکتے ہیں، یہ پاگل آدمی ہے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اجلاس بلایا گیا جس کے 6 نکاتی ایجنڈے میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی شامل تھی لیکن صبح ساڑھے 10 بجے سے شروع ہونے والا اجلاس وقتاً فوقتاً جاری رہا ہے جہاں تاحال عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ نہیں ہوسکی۔

opposition

Vote of No Confidence