Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کاپیسہ اور دھمکی کیسے لوگوں کو ملا دیتی ہے: شیریں مزاری

شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا ان سے رجیم چینج مانگ رہا ہے، آپ کا ذہن غلام ہے،آپ بھیک مانگتےہوں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی۔
شائع 09 اپريل 2022 06:06pm
شیریں مزاری۔  فوٹو  پی ٹی وی
شیریں مزاری۔ فوٹو  پی ٹی وی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا کا پیسہ اور دھمکی کیسے لوگوں کو ملا دیتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا کا پیسہ اور دھمکی کیسے لوگوں کو ملا دیتی ہے، ایک دھمکی پر پاکستان کے سیاستدان جھک جاتے ہیں۔

تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے مراسلہ دکھانے کے لیے ان کو مدعو کیا، قومی سلامتی کمیٹی کو بھی یہ مراسلہ دکھایا جس میں تینوں سروسز چیفس موجود تھے، کیا انہیں جھوٹا مراسلہ دکھایا گیا؟ آپ سازش کاحصہ ہیں، اس لیے اجلاس میں نہیں آتے ۔

متحدہ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا ان سے رجیم چینج مانگ رہا ہے، آپ کا ذہن غلام ہے،آپ بھیک مانگتےہوں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، (ن) لیگ، پیپلز پارٹی دور میں پاکستان پر ڈرون حملے ہوئے لیکن کسی لیڈر نے ان حملوں کی مخالفت نہیں کی کیونکہ ان کے امریکا سےگہرے خفیہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتی محمود اور ساتھی بھٹو کے عدالتی قتل میں ملوث تھے، یہ ستارے تھے جنھوں نے بھٹو کاعدالتی قتل کرایا، حسین حقانی اور میمو گیٹ کو بھی لوگ نہیں بھولے جنہوں نے فوج کےخلاف امریکا سے مدد مانگی، عمران خان نے پاکستان کو آزادخارجہ پالیسی دی اسی لیے امریکا نے کہا عمران خان کو ہٹا دو، پاکستان کو معاف کردیں گے۔

National Assembly

Vote of No Confidence