Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

ذرائع نے بتایا کہ ایوان میں تحریک عدم پر ووٹنگ مزید مؤخر کا شکار ہوسکتی ہے تاہم اس سے قبل ووٹنگ رات 8 بجے کرانے کا اطلاعات موصول ہوئی تھی۔
شائع 09 اپريل 2022 05:11pm
وزیراعظم عمران خان۔  فوٹو — فائل
وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج رات 9 بجے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں جاری اہم اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے آج رات 9 بجے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ مزید مؤخر کا شکار ہوسکتی ہے تاہم اس سے قبل ووٹنگ رات 8 بجے کرانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ سیاسی بحران پر ازخود نوٹس پر اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کا 3 اپریل کو جاری کیا گیا حکم نامہ کالعدم، ایوان کی تحلیل کو غیر قانونی اور آئین کے خلاف قرار دیا تھا جس کے تحت عدلیہ نے قومی اسمبلی میں جاری آج کے اجلاس میں عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

imran khan

National Assembly

Vote of No Confidence