Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ...
شائع 09 اپريل 2022 03:49pm

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے وکلا سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ درخواست میں پی ٹی آئی سپریم کورٹ سے 3 اپریل کے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی استدعا کرے گی۔

جمعرات کو سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے اور صدر کی طرف سے وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 26 سال قبل پاکستان میں انصاف کی بحالی کے لیے اپنی پارٹی شروع کی تھی، لیکن انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ سپریم کورٹ نے غیر ملکی سازش کے الزامات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کی اور فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس ہیں، وہ "امپورٹڈ حکومت" کو قبول نہیں کریں گے اور آنے والی حکومت کے خلاف احتجاجی مہم شروع کریں گے۔

Federal govt

Supreme Court