Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا: آئی ایس پی آر

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین تھری میزائل کا...
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2022 04:48pm
Screengrab via Twitter/@OfficialDGISPR
Screengrab via Twitter/@OfficialDGISPR

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس کامیاب تجربے کا مقصد ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز میں کی گئی تبدیلیوں کا جائزہ لینا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کی آزمائشی پرواز کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کا جائزہ لینا تھا۔

واضح رہے کہ شاہین تھری میزائل سالڈ راکٹ فیول سسٹم کا حامل ہے اور 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ISPR

پاکستان

Missile Test