Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پر بحث کرانے کا فیصلہ

اجلاس میں شرکت کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر طبیعت ناساز ہونے پر بے حوش ہوگئے۔
شائع 08 اپريل 2022 07:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پربحث کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پربحث کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، سائفر میسج کا لب لباب ان کیمرہ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر طبیعت ناساز ہونے پر بے حوش ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن ( ای سی پی) کی طرف سے الیکشن تین ماہ کے بجائے سات ماہ میں کروانے کی مذمت کی گئی، ارکان نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی انتخابات تین ماہ میں کرانے کی ذمہ داری ہے لیکن وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو سیکرٹری خارجہ اور وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خط پبلک کرنا سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تاہم مراسلہ جس شکل میں ہے اس میں پبلک نہیں کیا جاسکتا جبکہ خط کو پارلیمنٹ کے ان کیمرا اجلاس میں دکھانے کی بھی تجویز دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں قانونی مشیروں نے کابینہ کو مشورہ دیا کہ بے شک سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے تاہم اختیارات کی تقسیم میں پارلیمنٹ سپریم ہے اور سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کو کم نہیں کر سکتی۔

imran khan

cabinet meeting