Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کی زندگی آسان بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 کا افتتاح کردیا ہے۔
شائع 07 اپريل 2022 06:31pm
وزیراعظم عمران خان۔  فوٹو — اسکرین گریب
وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 کا افتتاح کردیا ہے۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم وہ کام کر رہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہیے، ایمرجنسی ہیلپ لائن ایک بڑا منصوبہ ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک میں یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کے لیے کو شاں ہیں جو پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا وژن پاکستان کو رفاحی ریاست بنانا ہے، عوام کی زندگی آسان بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ میں صوبائی حکومت نے تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے صوبے میں صحت کارڈ جاری نہیں ہوسکا کیونکہ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام صوبوں کا تعاون درکار ہوتا ہے۔

imran khan

emergency