Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا امکان

پنجاب اسمبلی کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
شائع 07 اپريل 2022 12:52pm

لاہور:متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا امکان ہے، پنجاب اسمبلی کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کا آج ایک بار پھر اسپیکر پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھو، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، مرزا محمد جاوید اور اعجاز احمد پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

گزشتہ روز لیگی وفد کو اسمبلی سیکیورٹی نے اندر جانے سے روک دیا تھا،پنجاب اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، دربار ہال گیٹ کے باہر پولیس حفاظتی شیلڈز کے ساتھ الرٹ ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف برئپیرز لگائے گئے ہیں،اسمبلی کا گیٹ نمبر ایک ہر طرح کی آمدروفت کیلئے بند کیا گیا ہے،پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو دربار ہال کے ذریعے داخل ہونے کی اجازت ہے۔

opposition

lahore

no confidence motion

Speaker Punjab Assembly

Chaudhry Pervez Elahi