Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے عدم استحکام کے سبب ڈالر کے سامنے روپے کی حالت بھی خراب ہے۔
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2022 03:57pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ڈالر کی قیمت میں تیز رفتاری کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جو صرف ڈبل سینچری مکمل کرنے سے تھوڑی دوری پر ہے۔

آج نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپے 87 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر188روپے کی بلندترین سطح پرآگئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے دوران ڈالر 186 روپے 10 پیسے کا ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186.50روپے کا تھا۔

پاکستان

Stock Exchange

ڈالر