Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایم ایس اے اور کسٹمز کی بڑی کارروائی، 45 کروڑ روپے مالیت کی منشیات بر آمد

حکام کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں ایک غیر ملکی کشتی سے 3 ہزار کلو گرام حشیش برآمد کی گئی جس کی مالیت 45 کروڑ پاکستانی روپے ہے جبکہ آپریشن میں 7 اسمگلرز بھی دھر لیے گئے ہیں۔
شائع 06 اپريل 2022 04:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور پاکستان کسٹمز نے مشترکہ انسداد آپریشن کرتے ہوئے 45 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات بر آمد کرلی ہے۔

حکام کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں ایک غیر ملکی کشتی سے 3 ہزار کلو گرام حشیش برآمد کی گئی جس کی مالیت 45 کروڑ پاکستانی روپے ہے جبکہ آپریشن میں 7 اسمگلرز بھی دھر لیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ منشیات کو اسمگلروں کے ساتھ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

operation

Narcotics Smuggling