Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے باعث اسمبلی تحلیل کردی گئی: مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ...
شائع 06 اپريل 2022 03:33pm
Photo: FILE
Photo: FILE

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مطلب پاکستان تحریک عمران ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سے تاریک فیصلے ہیں مگر یہ مثال نہیں ملتی کہ اسپیکر آئین کے خلاف رولنگ دے۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آرٹیکل پانچ کے تحت رولنگ سے پہلے کوئی تحقیقات نہیں ہوئی، عمران خان کا جمہوریت،عوام، میڈیا، مزدور سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارشل لا دور میں سیاسی رہنمائوں کو غداری سرٹیفکیٹ دیے گئے مگر یہ مثال نہیں ملتی کہ اسپیکر آئین کے خلاف رولنگ دے، اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے باعث اسمبلی تحلیل کردی گئی۔

مرتضی وہاب نے کہا آرٹیکل پانچ کے تحت رولنگ سے پہلے کوئی تحقیقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے نہ ہی کوئی کمیشن قائم کیا گیا، اگر یہ چاہتے تو ان کیمرہ تحقیقات کرا لیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود اپنی حکومت ختم کر کے غیر ملکی سازش ناکام بنادی۔

PPP

Murtaza Wahab

Sindh government