Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا، تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروائی گئی۔
شائع 06 اپريل 2022 01:40pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا، تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔

عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے اس عمل کی منظوری حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سےجمع کرائی گئی۔

تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست مزاری گزشتہ روز وزیر اعظم کی طرف سے بلایا جانے والے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے جبکہ وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے وقت گورنر ہاوس سے چند قدم دور اپنے گھر میں ہی تھے۔

lahore

no confidence motion