Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایوان صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کیلئے خط لکھ دیا

ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں عام انتخابات کے انعقاد اور قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2022 01:51pm

اسلام آباد:ایوان صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں عام انتخابات کے انعقاد اور قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 548(A)اور آرٹیکل 224 (2)کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کو 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے ۔

ECP

اسلام آباد

Arif Alvi

general elections