Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے باہر فوادچوہدری اور صحافیوں میں شدید تلخ کلامی

صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا۔
شائع 06 اپريل 2022 12:20pm

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اورصحافیوں میں شدید تلخ کلامی ہو گئی جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا۔

سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صحافی مطیع اللہ جان نے فرح خان سے متعلق اسد عمر سے سوال کر تے ہوئے پوچھا کہ ’فرح گجر کہاں بھاگی؟۔

جس پر فواد چوہدری بیچ میں آئے اور کہا کہ پہلے میں بات کرلوں تاہم مطیع اللہ جان اپنے سوال پر بضد رہے اور کہا کہ پہلے میرے سوال کا جواب دیں،جواب میں فواد چوہدری نے صحافی کو کہا کہ 'آپ تو کرائے کے ٹٹو ہیں'۔

فواد چوہدری کے نامناسب الفاظ پر وہاں موجود دیگر صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنما ؤں کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا اور فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ کیا ۔

تاہم فواد چوہدری نے معذرت سے انکار کر دیا اور دونوں پی ٹی آئی رہنما میڈیا ٹاک ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

Supreme Court

اسلام آباد

media talk

Asad Umer

Fawad Chaudhary