ایران: امام رضا کے مزار میں مسلح شخص کا حملہ، عالم دین قتل
ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں امام علی رضا کے مزار میں ایک شخص نے حملہ کرکے عالم دین کو چاقو کے وار کر کے ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا گیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا جبکہ امام رضا کے مزار کے صحن میں چاقو سے وار کیے جانے کے بعد زخمی علما کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز، جن کی روئٹرز سے تصدیق نہیں ہو سکی، جس میں مزار کے صحن کی زمین پر 2 آدمیوں کو خون سے لت پت دکھایا گیا ہے۔
مزید براں ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت کیے بغیر اسے گرفتار کرنے کی فوٹیج شائع کی ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے ہلاک ہونے والے عالم دین کی شناخت محمد اسلانی کے نام سے کی ہے، لیکن زخمیوں اور ان کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
واضح رہے کہ گرفتار حملہ آور کی شناخت کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ سنہ 1994 میں امام رضا کے مزار کے مرکزی ہال میں ایک بم پھٹ گیا، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.