Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی بار سویلین حکومت نے آئین شکنی کی ہے: سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ماضی میں فوجی آمروں نے...
شائع 05 اپريل 2022 01:09pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ماضی میں فوجی آمروں نے آئین توڑا ، پہلی بار سویلین حکومت نے آئین شکنی کی۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی، صدر مملکت، اٹارنی جنرل ، وزیر قانون ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر سب آئین شکن اور غدار ہیں، عدالت ان کے خلاف سخت کاروائی کرکے مثال قائم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پاگل سابق وزیراعظم نے ایک اور پاگل سابق چیف جسٹس کا نام نگران وزرات عظمی کے لیے تجویز کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت جانے سے ہمارا ہدف تو پورا ہوگیا مگر ہم آئین کی پامالی پر سراپا احتجاج ہیں، عدالت نے اسپیکر کی رولنگ ختم نا کی تو دو سو اراکین اسمبلی اور کروڑوں ووٹرز غدار قرار پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فرح گجر کی کرپشن چھپانے کے لیے غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہا ہے۔

PPP

Saeed Ghani

Sindh government