Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں واحد ٹی20 میں آج مدمقابل

شاہین آج کینگروز سے ٹی 20کے واحد میچ میں ٹکرائیں گے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ ہونے جا رہا ہے،ایسے میں شائقین کی بڑی تعداد میچ کو انجوائے کرنے کیلئے پرجوش ہے۔
شائع 05 اپريل 2022 10:43am

لاہور:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال کے واحد ٹی 20کرکٹ میچ کا آغاز آج لاہور میں ہوگا، دونوں ٹیمیں آج رات مدمقابل ہوں گی۔

شاہین آج کینگروز سے ٹی 20کے واحد میچ میں ٹکرائیں گے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ ہونے جا رہا ہے،ایسے میں شائقین کی بڑی تعداد میچ کو انجوائے کرنے کیلئے پرجوش ہے۔

کرکٹ شائقین کہتے ہیں کہ اس سیریز نے ملک کا مثبت امیج ابھارا ہے،قومی ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ میں ہار کا بدلہ آج لے لیں۔

اسٹیڈیم ہر میچ میں فل رہا جبکہ ٹی 20میچ میں بھی کچھ گھر پر تو کوئی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔

میچ کا آغاز آج رات ساڑھے 8بجے ہوگا، میچز کی سیریز آج مکمل ہونے کے بعد آسٹریلین ٹیم وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

lahore

PAK VS AUS