Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

لاہور کے دورے کے دوران وزیراعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سمیت سیاسی رہنماء عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے
شائع 05 اپريل 2022 10:26am

لاہور:وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سمیت سیاسی رہنماء عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

لاہور کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمرسرفرارچیمہ اور نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق)کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

عمران خان سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویزالٰہی ملاقات کریں گے جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیراعظم سے ملیں گے۔

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس میں افطار ڈنرکے موقع پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

pm imran khan

lahore