Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی (این ایس اے) معید یوسف ملک میں سیاسی بحران کے درمیان اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں.
شائع 05 اپريل 2022 12:01am

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی (این ایس اے) معید یوسف ملک میں سیاسی بحران کے درمیان اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر بے پناہ ذمہ داری کے ساتھ اعتماد کیا اور انہیں بطور قومی سلامتی مشیر اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی اجازت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج، میں انتہائی مطمئن ہوں اس لیے کہ میں جانتا ہوں کہ این ایس اے کا دفتر اور این ایس ڈی ایک غیر معمولی ٹیم کے ساتھ متحرک ادارے ہیں جو پاکستان کے لیے باعث فخر رہیں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ بہت کم لوگ اتنے خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں کسی اعلیٰ عہدے پر اپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے،ان کی عمر میں بھی بہت کم افراد کو ایسے فرائض اانجام دینے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے نہ صرف انہیں یہ اعزاز ملا بلکہ یہ ایک ناقابل یقین دو اعزاز ہیں، ڈیڑھ سال کا سفر جسے وہ ہمیشہ پسند کریں گے۔

resigned

Prime Minister

NSA