Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کردیا

اسلام آباد: عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس آف...
شائع 04 اپريل 2022 06:31pm
جسٹس (ر) گلزار احمد۔ فوٹو — فائل
جسٹس (ر) گلزار احمد۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام حتمی طور پر فائنل کردیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کیا اور دو نام شارٹ لسٹ کیے جن میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس (ر) پاکستان گلزار احمد کے نام شامل تھے۔

بعدِ ازاں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کے خط کے جواب میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کیے گئے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین سے مشاورت اور منظوری کے بعد عمران خان نے سابق چیف جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔

CJP Gulzar Ahmed

Prime Minister