Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نےکل آئینِ پاکستان پرحملہ کیا: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک کو آئین کے بجائے اپنی انا کے مطابق چلانا چاہتے ہیں، آئین پاکستان پر حملہ کرنا آرٹیکل 6 کے تابع ہے۔
شائع 04 اپريل 2022 05:28pm
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب۔  فوٹو — فائل
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب۔ فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیم نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز آئینِ پاکستان پر حملہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک کو آئین کے بجائے اپنی انا کے مطابق چلانا چاہتے ہیں، آئین پاکستان پر حملہ کرنا آرٹیکل 6 کے تابع ہے، انہوں نے سیاسی اختیار کا استعمال کر کے اپوزیشن کے خلاف ایکشن لیا ہے۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کی تو وزیراعظم نے شکریہ ادا کیا اور کچھ دن بعد کہنے لگےکہ تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والے کیا خودار ہیں بلکہ خوداری یہ ہوتی ہے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کر کے یہ کیسے کہہ سکتے ہیں ہم امر بلمعروف ہیں، اسمبلی میں کل ایک سابق وزیر بولے 197 اراکین آرٹیکل 5 کے تحت غدار ہیں، کشمیر فروشی کرکے کہتے ہیں کہ مدینہ کی ریاست بنا رہے تھے۔

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کوئی الیکشن چاہتا ہے تو وہ مسلم لیگ(ن) ہے اور جو ملک میں الیکشن نہیں چاہتا وہ صرف عمران خان ہے جنہوں نے ساڑھے تین سال عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا ہے۔

no confidence motion

spokeswomen