Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فوج کا سیاسی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر...
شائع 03 اپريل 2022 06:16pm
Photo: FILE
Photo: FILE

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے فوج کا "کوئی تعلق نہیں"۔

فوجی ترجمان اسمبلی کی تحریک مسترد کرنے اور تحلیل کرنے سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کا سیاسی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے تبصرے صدر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری کے بعد سامنے آئے۔

دوسری جانب چیف جسٹس کے دفتر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ملک میں ہونے والی سیاسی پیش رفت سے آگاہ ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے موجودہ صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا۔

اس دوران اپوزیشن اور حکومت کی قانونی ٹیمیں بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں۔

اپوزیشن نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کا اتوار کو ان کی برطرفی کے لیے ووٹ کو روکنے اور اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی تھا۔

ISPR

پاکستان

DG ISPR

no trust move