Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شنیرا ماہِ رمضان کی پہلی شب پاکستان آگئیں

شنیرا اکرم نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری اور میری فیملی کی طرف سے آپ سب کو رمضان مبارک۔
شائع 03 اپريل 2022 02:24pm
سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا ـــ فوٹو فائل
سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا ـــ فوٹو فائل

سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا ماہِ رمضان کی پہلی شب پاکستان آگئیں۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے رمضان کے مقدس مہینے کی پہلی رات پاکستان لینڈ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ یہ مہینہ پوری دنیا میں صرف امن، محبت اور برکات کو پھیلا دے اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہیں اس سال اس کی واقعی ضرورت ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری اور میری فیملی کی طرف سے آپ سب کو رمضان مبارک۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں آج رمضان کا پہلا روزہ افطار کیا جائے گا۔

پاکستان

waseem akram

Shaniera Akram