Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی

اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے
شائع 03 اپريل 2022 01:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیرکارروائی کے ملتوی کردیا گیا، جس وجہ سے قائد ایوان کا انتخاب نہ ہوسکا۔

آج نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی 6 منٹ کی کارروائی کے بعد 6 اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔

تاہم اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے جبکہ آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی میں ووٹنگ ہونا تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کیلئےحکومتی اتحاد کی جانب سےاسپیکر چوہدری پرویز الہی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نامزدہ کردہ امیدوار حمزہ شہبازشریف ہیں، دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی۔

چوہدری پرویز الہی اپنی جیت کیلئے پرامیدہیں جبکہ مسلم لیگ ن سمیت متحدہ اپوزیشن نے 200سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی آئی اراکین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترین گروپ کے تین اور پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

punjab assembly

PMLQ

Punjab CM