Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم سب بحرانوں سے نمٹ لیں گے، آصف زرداری کا دعویٰ

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر...
شائع 03 اپريل 2022 12:00pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری بھی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ اجتماعی استعفے دیئے جا رہے ہیں کیا کوئی بحران تو پیدا نہیں ہو گا۔

جس پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لیں گے ، جیسا بھی بحران آئے گا اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

اسلام آباد

PPP

Asif Zardari

parliment house

no confidence motion