Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔
شائع 03 اپريل 2022 11:53am

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا،جس کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔

اسلام آباد

Govt

umer sarfaraz cheema