Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی گاڑی ساز کمپنی ٹیسلا کا شنگھائی میں دوبارہ پیداوار شروع کرنے کا ارادہ

تاہم امریکی کار ساز کمپنی کی شنگھائی فیکٹری میں پیداوار چین کی مارکیٹ کے لیے کاریں تیار کرتی ہے اور ایک اہم برآمدی مرکز بھی ہے، جسے 28 مارچ سے روک دیا تھا۔
شائع 03 اپريل 2022 10:54am
شہر کے لاک ڈاؤن میں جانے کے بعد ٹیسلا اپنی شنگھائی فیکٹری میں دوبارہ پیداوار شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے [فائل: ڈیوڈ زلوبوسکی/اے پی]
شہر کے لاک ڈاؤن میں جانے کے بعد ٹیسلا اپنی شنگھائی فیکٹری میں دوبارہ پیداوار شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے [فائل: ڈیوڈ زلوبوسکی/اے پی]

معروف امریکی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی ٹیسلا شنگھائی میں 4 اپریل سے اپنی صنعتی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ذرائع نے کہا کہ کیونکہ کمپنی کو توقع ہے کہ اس کے ورکز ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب لاک ڈاؤں کی وجہ سے کام نہیں کر پارہے تھے۔

تاہم امریکی کار ساز کمپنی کی شنگھائی فیکٹری میں پیداوار چین کی مارکیٹ کے لیے کاریں تیار کرتی ہے اور ایک اہم برآمدی مرکز بھی ہے، جسے 28 مارچ سے روک دیا تھا۔

دریں اثنا حکومت نے 2 مرحلوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، جو شہر کے ہوانگپو دریا کے مشرق میں واقع علاقوں میں شروع ہوا تھا جہاں ٹیسلا کی پلانٹ واقع ہے۔

ایک ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے ٹیسلا کا دعباعی شروع ہونے والی صنعتی پیداوار شنگھائی کی ابھرتی ہوئے کورونا پالیسیوں کی وجہ سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔

کمپنی نے اصل میں صرف 4 دن کے لیے آپریشن روکنے کی امید کی تھی، لیکن حکام کی جانب سے شہر کے مشرقی نصف حصے میں نقل و حرکت کی سخت پابندیوں میں توسیع کردی دی تھی۔

تاہم لاک ڈاؤن کے سبب جمعہ اور ہفتہ کے لیے پیداواری منصوبے منسوخ کر دی گئی اور عملی طور پر تمام شنگھائی اس وقت لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔

Elon Musk

Tesla

USA