Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل بنی گالہ کے شیطان کو بند کرنے جا رہے ہیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا تصادم اور بے امنی ہو، یہ انتقال اقتدارمیں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے پارلیمان کےاندر، باہر فساد پیدا کرنے کی کوشش کریں گے،۔
شائع 02 اپريل 2022 08:37pm
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔  فوٹو — فائل
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا کہ ہارے ہوئے شخص کو جمہوریت کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے۔

دارالحکومت میں جہانگیر ترین، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کے دوران بلاول بھٹو کا رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کل بنی گالہ کے شیطان کو بند کرنےجارہےہیں، اب ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی اور کل سے عوام کے مسائل کے حل کا بھی آغاز ہوجائے گا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم موجودہ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے نکال رہےہیں، ہماری قسمت کے ساتھ کھیل کھیلاجارہاہے، لوگ بےروزگاری،مہنگائی اورغربت کی وجہ سےپریشان ہیں، ہارے ہوئے شخص کو جمہوریت کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے، اب وقت آگیا ہے آپ باعزت راستہ اپنائیں، کپتان کواب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہارا ہوا شخص کوشش کرے گا تصادم اور بے امنی ہو، یہ انتقال اقتدارمیں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے پارلیمان کےاندر، باہر فساد پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، پی ٹی آئی اراکین کوشش کر رہے ہیں کل ٹائیگر فورس کو پارلیمنٹ پہنچائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹی وی پر آکر احتجاج کی کال دے رہے ہیں، ہم جانتےہیں اپنے لوگوں کا تحفظ کس طرح کیاجاتا ہے، اداروں کوکہتےہیں کہ اپنا آئینی کردار ادا کریں، پہلے وزیراعظم کہتے تھےکہ ہاروں گانہیں اور اب کہتے ہیں کہ ہار تسلیم نہیں کروں گا۔

Bilawal

PPP

Jahangir Tareen