Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امید ہے عمران خان کل وزیر اعظم نہیں رہیں گے: ترجمان سندھ حکومت

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا...
شائع 02 اپريل 2022 05:51pm

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کسی زمانے میں کہتے تھے کہ پی ٹی آئی خؤد عالمی سازش ہے۔

کراچی میں تھدو برج ملیر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا سندھ حکومت کچرے سے بجلی بنانے جارہی ہے ، سندھ حکومت نے معاہدہ کیا ہے آج جس کام کا افتتاح کر رہا ہوں اس کا وعدہ چند ماہ پہلے وزیر اعلی نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک عمران ہے کل استعفیٰ وزیراعلی پنجاب نے وزیر اعظم کو دیا منظور گورنر کرتا ہے یہ آئین کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آج اراکین گو عمران گو کہہ رہے ہیں تب یہ ممکن نہیں کہ وزیر اعظم برقرار رہیں کل ووٹنگ ہے امید ہے عمران خان کل وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔

Murtaza Wahab

Sindh government

Sindh Government Spokesperson