Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

امریکا نے پاکستان کو واضح رجیم چینج کی دھمکی دی: شیریں مزاری

شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ دنیاسےجھوٹ بولا ہے، اب وہاں سے بیان آرہے ہیں ہم نےایسی بات نہیں کی، امریکا کے تردیدی بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔
شائع 02 اپريل 2022 05:10pm
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری۔  فوٹو — فائل
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو واضح رجیم چینج کی دھمکی دی گئی۔

ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما نے کہا کہ امریکا کے ساتھ آفیشل میٹنگ ہوئی جس میں امریکی حکام نے پاکستان کو واضح رجیم چینج کی دھمکی دی، عمران خان کو بھی ٹارگٹ کیا گیا اور امریکا نے کہا عمران خان کو ہٹاؤ گے تو ہم آپ کومعاف کریں گے۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ امریکا نے ہمیشہ دنیاسےجھوٹ بولا ہے، عراقی ہتھیاروں سےمتعلق یواین میں بھی جھوٹ بولا، اب وہاں سے بیان آرہے ہیں ہم نےایسی بات نہیں کی، امریکا کے تردیدی بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

خیال رہے کہ قوم سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ 7 مارچ کو دھمکی آمیز خط امیرکا نے بھیجا تھا جس پر وائٹ ہاؤس نے رد عمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔