Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان اقتدار بچانےکیلئے آئین کو داؤ پر لگا رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار...
شائع 02 اپريل 2022 03:03pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار بچانےکیلئے آئین کو داؤ پر لگا رہے ہیں، عمران خان آئین اور قانون سےنہ کھیلیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، صدرمملکت بھی اپنا آئینی کردارنہیں نبھارہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن مطلوبہ سے زیادہ نمبرزسےکامیاب ہوگی، جس کے بعد صدرمملکت کسی کو بھی وزیراعظم نہیں بناسکتے کیونکہ صدر کو وزیراعظم بنانے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

PPP

Sindh government

no trust move